منگلورو 29؍دسمبر(ایس او نیوز) پانڈیشور پولیس نے شہر کے جیپّو مورگن گیٹ کے رہنے والے عبدالرحمن(28سال) کوفالنیر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں ڈیوٹی انجام دے رہی لیڈی ڈاکٹر پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ عبدالرحمن کے والد جس اسپتال میں زیر علاج ہیں، وہاں پر عبدالرحمن اور اس کی بہن شاہدہ جب عیادت کے لئے گئے تھے تو اس وقت ڈیوٹی پر موجود(آر ایم او) ڈاکٹر کے ساتھ ان کی تکرار ہوئی جس کے بعد مبینہ طور پر عبدالرحمن نے ڈاکٹر پر حملہ کردیا۔لیڈی ڈاکٹر کی شکایت پر تین افراد کے خلاف پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیاگیا جس کے بعد پولیس نے عبدالرحمن کو گرفتار کرلیا ہے۔